• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ، تعلیم، ہنر، روزگار ملیں گے

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایک جامع اورمربوط پروگرام ”وزیرِاعظم کامیاب جوان پروگرام“ کی اصولی منظوری دےدی۔ وہ جمعرات کوپروگرام کے سلسلہ میں وزیراعظم آفس میںخصوصی اجلاس کی صدرات کر رہے تھے۔اس موقع پروزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم کی فراہمی کے علاوہ انہیں ہنرمند بنانے اور ان کی تعمیری صلاحیتیوں کو مثبت طور پر بروئے کار لانے کےلئے مختلف پروگراموں کا اجراءکیا جائے گا۔دریں اثناءعمران خان سے وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان معیشت کے تمام شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے یہ بات جاپان کے سفیر کونی نوری ماتسودا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔قبل ازیں اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ اسٹرٹیجک یوتھ ڈویلپمنٹ روڈ میپ کے تحت نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیا جا چکا ہے، نوجوانوں کی ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔
تازہ ترین