• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفلمز کی ”لوڈویڈنگ“ کا چین میں بھی گڈ لک شروع

کراچی (جنگ نیوز) جیوفلمز کے اشتراک سے بننے والی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا چین میں بھی گڈ لک شروع ہوگیا ہے۔ اس فلم کو ایشین ٹی وی اینڈ فلم ویک فیسٹیول میں 17 اور 18 مئی کو دکھایا جائے گا۔ فلم کے پروڈیوسر فضا علی مرزا کی بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان اور ایرانی ڈائریکٹر ماجد ماجدی سے بھی ملاقات ہوئی۔ یاد رہے کہ اس فلم میں فہد مصطفی اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر فلم کا ٹیزر اور ٹریلر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔ ڈھول، ڈھمکا، شادی بیاہ، خاندان کا میل جول اور پاکستانی کلچر کے تمام رنگ اس دلچسپ کہانی میں دکھائے گئے۔ فلم کی موسیقی نے بھی ہر طرف خوب دھوم مچائی۔ ”لوڈ ویڈنگ“ کا گیت ”رنگیا“ ، ”منڈے لاہور دے“ ، ”کوچ نہ کریں“ اور ”گڈلک“ آج بھی عوام کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ پاکستان کی مشہور فلمی جوڑی فہد مصطفی اور مہوش حیات کی رومانٹک جوڑی کو بھی ہر جانب سے سراہا گیا۔ ”لوڈویڈنگ “ گذشتہ برس ”جیوفلمز “ اور فلم والا پکچرز کے تحت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس نے شاندار بزنس کیا تھا۔
تازہ ترین