• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن،سحری کیلئے بیدارنہ ہونے پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو مار ڈالا

پاکپتن(نمائندہ جنگ)پاکپتن کے چک 71 ڈی میں سحری کیلئے بیدار نہ ہونے پر باپ نے 15 سالہ بیٹی کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ ملکہ ہانس نے مقتولہ ثمینہ کے چچا مختار احمدکی مدعیت میں ملزم گلزار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مدعی کاکہنا ہے کہ وہ سحری کی تیاری کررہے تھے کہ ملزم نے اپنی بیٹی کوبیدار نہ ہونے پرپسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرارہوگیا۔پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔
تازہ ترین