• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سما ہنی سیکٹر میں بلا اشتعال بھا رتی فا ئر نگ سے طالبعلم شہید

سما ہنی ( نامہ نگار)بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقے ڈنہ پر بلا اشتعال فائرنگ سے بی ایس سی کا طالب علم عمر طاہر سبحانی شہید ہو گیا، عمر طاہر سبحانی کو اپنے گھر میں گولی لگی،رواں سال بھارتی فائرنگ سے شہداء کی تعداد 17 ہوگئی،ضلع بھمبر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر مبشر مشتاق نے بتایا کہ بی ایس کا طالب علم 20 سالہ عمر سبحانی دانا بورہ گاؤں میں اپنے گھر میں افطار کی تیاری کررہا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼیہ ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ ہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر سرحد پار فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین