• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

سکھر (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے لاڑکانہ میں کارروائی کرکے لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر نازیبا و فحش ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے انچارج کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے میں کارروائی کرکے لڑکیوں کی فحش و نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ معراج نامی ملزم لڑکیوں کو محبت اور شادی کا جھانسہ دے کر ان کی فحش و نازیبا وڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔
تازہ ترین