• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا فضائی دفاع مزید مضبوط، 3جےایف 17طیارے آئندہ ماہ شامل ہونگے

اسلام آباد (خبرایجنسی ) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3کی تیاری رواں سال شروع ہو گی جبکہ مارچ 2020تک آپریشنل ہوجائینگے، پاک فضائیہ میں مزید 3جے ایف 17تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے جینزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہوگی۔
تازہ ترین