• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری خزانہ نے تحریری جواب پر خود دستخط کیوں نہیں کئے؟جسٹس گلزار

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ٹریفک وارڈن الائونس کیس میں سیکرٹری وزارت خزانہ پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ٹریفک وارڈن الائونس کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دور ان سماعت سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ نے تحریری جواب پر خود دستخط کیوں نہیں کیے؟سیکرٹری خزانہ نے جونیئر افسر سے دستخط کرا کر جواب بھجوا دیا۔ کیوں نہ دستخط کرنے والے جونیئر افسر کو توہین عدالت کا نوٹس دیکر جیل بھیج دیں،چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈنز کی مراعات کو عدالت میں تسلیم کیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ مراعات کی مد میں 50 ارب کی ادائیگیاں کون کریگا، سرکار کو یہ پیسہ دینے نہیں دینگے، کیا چیف ٹریفک آفیسر یہ 50 ارب اپنی جیب سے دیگا۔
تازہ ترین