• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل جانے میں نواز شریف کا اپنا، اولاد اور مشیروں کا کردار ہے،وزیر مواصلات

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی،جیل جانے میں نواز شریف کا اپنا،ان کی اولاد کا اور ان کے مشیروں کا کردار ہے،،پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا،دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں۔ جمعرات کو (ن)لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک بیان میں کہا کہ پرویز رشید صاحب روز اول سے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں ۔
تازہ ترین