پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کے 13 ڈبے پٹری سے اتر گئے، حادثے کے باعث ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ خیبرمیل ایکسپریس کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
اس کے علاوہ کراچی سے سکھر جانے والی سکھر ایکسپریس کو نوابشاہ اسٹیشن پر اور ملت ایکسپریس کو رانی پور ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی اور اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا۔