آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ19؍رمضان المبارک 1440 ھ25؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کر چکے ہیں یہ عناصر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 9 ماہ میں صرف عوام کی خدمت کی ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ہم عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں انہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، حکومت نمائشی منصوبوں اور بلند و بانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی شفاف اور ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لے کر جائے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں