• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ملک اٹلی اور افریقی ملک مالی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی، مالی میں مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔


اٹلی کے علاقے لیوینیو میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے علاقے کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

دوسری جانب افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ شہر کے کئی علاقے اب بھی زیر آب ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں پانی کے تیز بہاؤ سے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین