• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود بجٹ ’’غریب دوست‘‘ ہوگا موجودہ حکومت بے جا نمود و نمائش پر یقین نہیں رکھتی پنجاب کے ہر ضلع میں ایک جیسی ترقی کے خواہاں ہیں ۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے مقابلے میں 5 فیصد بھی تشہیر نہیں کر رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ویژن اور کمٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں بڑے پیمانے پر مثبت تبدیلی لائے گا، انشاء اللہ مدینہ کی ریاست قائم کرکے رہیں گے مسائل کا انبار ہے، حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

تازہ ترین