• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مرتبہ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان کلائیو لائیڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ 2019 کی سخت حریف ٹیم قرار دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیورٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی روایت نہیں ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے بارے میں کسی کو توقع نہیں تھی کہ وہ ورلڈ کپ جیتیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بڑی متوازن ہے، وہ اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے اور ورلڈ کپ میں ایک سخت حریف ٹیم ثابت ہوگی۔

کلائیو لائیڈ نے کہا کہ 20 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑیوں کو ضائع کیا گیا، اب اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ بلایا گیا ہے مجھے لگ رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر فاسٹ بولروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ورلڈ کپ 2019 آل راؤنڈرز کا ورلڈ کپ ہوگا۔

تازہ ترین