• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ مومنات عرف جگنو محسن کو بجھوائے زرعی ٹیکس کی نوٹسز کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے روبرو سیدہ مومنات عرف جگنومحسن کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی تو فاضل جج نے باور کرایا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں جسٹس شاہد جمیل خان کے پاس زیر سماعت ہیں۔

فاضل جج نے قرار دیا کہ مناسب ہے جسٹس شاہد جمیل خان ہی ان درخواستوں پر سماعت کریں، جس کے بعد جسٹس شاہد کریم نے خاتون رکن اسمبلی کی درخواست کارروائی کیلئے جسٹس شاہد جمیل خان کو بجھوا دی۔

درخواست میں خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے زرعی ٹیکس کی وصولی کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے اور ان نوٹسز کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ زرعی ٹیکس کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر مزید کارروائی 3 جون کو ہوگی۔

تازہ ترین