آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، نمبر ون ٹیم کے خلاف سیریز بچانے کے لئے گرین شرٹس نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔

انگلینڈ نے سیریز میں دوسرا اور تیسرا ون ڈے اپنے نام کرکے دو صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے ، تاہم قومی ٹیم نے دونوں میچز میں جاں لڑا دی اور 350 سے زائد اسکور کیا ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم نے ناٹنگھم میں بھرپور ٹریننگ کی، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی جم کے پریکٹس کی ۔

ذرائع کے مطابق چوتھے ون ڈے میں ٹیم پاکستان میں محمد حفیظ شامل ہوں گے جبکہ شعیب ملک اور محمد حسنین کی شرکت کا بھی قوی امکان ہے ۔

دوسری جانب انگلش ٹیم آج اپنے قائد این مورگن کے بغیر میدان میں اترے گی، انہیں تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے معطلی کا سامنا ہے، جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کے آج ٹیم کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چوتھا ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں