• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحالیٔ سرکلر ریلوے، کراچی میں آپریشن کا تیسرا دن

کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین سے تجاوزات ہٹانے کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سمیت ضلعی انتظامیہ، کے الیکٹرک، سوئی سدرن گیس، ریلوے پولیس اور محکمہ ریلوے کے افسران موقع پر موجود ہیں۔

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے گزشتہ روز بھی گلشن اقبال بلاک 11میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن نیپا چورنگی کے قریب کراچی یونیورسٹی اسٹیشن سے شروع کیا گیا۔

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے نے مشترکہ طور پر حصہ لیا جبکہ نقص امن کے باعث پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

آپریشن سے قبل جھگیوں میں رہائش پزیر افراد کو نوٹس دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔

آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک پر جھونپڑیوں اور غیرقانونی پارکنگ کو توڑا گیا۔

تازہ ترین