• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیموں پر ہوگی پیسوں کی بارش، فاتح ٹیم کو 40لاکھ ڈالرز یعنی 60 کروڑ روپے ملیں گے۔

رنر اپ ٹیم 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حق دار ہوگی جو پاکستانی روپے کے حساب سے 30کروڑ روپے بنتی ہے، جبکہ سیمی فائنل میں پہنچ کر ہار جانے والی ٹیم گھر 8 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کرے گی۔

دوسری جانب لیگ کے میچز جیتنے والی ٹیموں کے لیے 40ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ اب تک کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی یہ سب سے بڑی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

تازہ ترین