• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’حقیقی قیادت دوسروں کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہے‘‘

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ ہوتی ہے حقیقی قیادت جو اپنے نہیں دوسروں کے بچوں کے بارے میں سوچتی ہے۔


اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کیے رکھا، معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔


وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےیہ بھی کہا کہ 30 سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین