• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا، ایئر فورس بیس کے رن وے پر مگرمچھ کا مٹر گشت


امریکاکے ایئرفورس بیس پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب ایک مگرمچھ رن وے پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے ایئرفورس بیس پر دیکھے گئے جب ایک دیوہیکل مگرمچھ رن وے پر چہل قدمی کر رہا تھا جس کے باعث پائلٹس نے جہاز رن وے پر روک دیا۔

یوں رن وے کے بیچوں بیچ آزادی سے گھومتے مگرمچھ کی وجہ سے جہاں فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی وہیں وہاں موجود افراد اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ کچھ لوگ خونخوار مگرمچھ کو یوں آزادی سے گھومتا دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تاہم کچھ دیر بعد ایئر بیس انتظامیہ آئے اور خونخوار مگرمچھ قریبی تالاب میں لے گئے۔

تازہ ترین