• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فلم فیسٹیول میں معروف برطانوی گلوکار ایلٹن جوہن کی زندگی پر مبنی فینٹیسی ڈرامہ فلم راکٹ میں کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایلٹن جوہن سمیت دیگر ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگادیئے ۔

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

72ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔

25مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین