• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ملک میں عمران نیازی کی نہیں IMF کی حکومت ہے‘‘

پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ نیازی نے اقتدار کی لالچ میں ملک کو تباہ کر دیا ہے پاکستان میں عمران نیازی کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔

اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر اور اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نیازی حکومت کے خاتمے کی نوید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان جیسے درباری وزرا کی زبان درازیاں نیازی کو بچا نہیں سکتیں جبکہ مراد سعید جیسے مالشیئے بھی جلد مفرور ہونے والے ہیں۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ عیدالفظر کے بعد لوگ نیازی سے زکواۃ چوری کا بھی حساب لیں گے، جبکہ چوروں کے سردار عمران نیازی کو ایمنسٹی اسکیم بھی نہیں بچا سکتی۔

تازہ ترین