• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرمقام کے بیٹے کی پیشی ،لیگی کارکنوں کا احتجاج

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام کے بیٹے اشتیاق کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پیشی کے موقع پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اور وفاقی وزیر مراد سعید اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن پشاور کے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرے کیا، امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کی پیشی کے دوران ن لیگی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کے باہر احتجاج کرتے رہے۔

اس موقع پر مظاہرین وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور ٹائر جلاکر احتجاج کیا، فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر روڈ تقریبا 2 گھنٹے تک بند رہا۔

امیر مقام کے بیٹے کی عدالت سے واپسی کے بعد کارکن منتشر ہوگئے۔

تازہ ترین