• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ورلڈ کپ میں بولنگ کا ڈسپلنڈ ہونا ضروری ہے‘‘

ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بولنگ کا ڈسپلنڈ ہونا ضروری ہے، بیٹنگ لائن اچھی فارم میں ہے، تھوڑی سی بہتر بولنگ کریں تو پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں بہتر نتائج دے سکتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمرا ن نذیر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہائی اسکورننگ میچز کی امید ہے، ایسے میں ٹاپ آرڈر کا کردار کافی اہم ہوگا، سرفراز سے اچھی پرفارمنس کی امید ہے ۔

ایک سوال پر جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ محمد عامر ایسا پلیئر ہے جو کسی بھی دن کسی بھی میچ کو ون سائیڈیڈ بناسکتا ہے، اس کو ورلڈ کپ میں شامل کرنا ٹیم کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

تازہ ترین