• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل اصلاح گھر ہے، عقوبت خانہ نہیں، مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جیل کا مقصد اصلاح گھر ہے، عقوبت خانہ نہیں ہے۔ جیل اصلاحات کا قانون ڈیڑھ صدی پرانے قانون کو تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا ہے کہ جیل اصلاحات کے نئے قوانین میں اپوزیشن نے معاونت کی، فردوس شمیم نقوی اور جاوید حنیف خان نے بھرپور ساتھ دیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں جیل کو اصلاح گھر بنانے کے لیے قانون سازی ہوئی۔ قیدیوں کی عزت نفس اور معاشرتی پہلوؤں کو اس ایکٹ میں امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ جیل سے باہر اکر قیدیوں کو باعزت شہری بنانے کے لیے کاوش کی گئی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں یہ بل پیش ہونے جارہا ہے۔ قیدیوں کی اصطلاح کے لئے سندھ اسمبلی کو قانون ساز اسمبلی کہنے کا اعزاز ہے۔ سندھ پرزنز اینڈ کریکشن سروس ایکٹ 2019 کو اصلاحی بل سے موسوم کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین