• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر اعزازی ترقی

پاک بحریہ کے کموڈور شیخ عمران ناصر اور کموڈور محمد ارشد جاوید کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر اعزازی ترقی دے دی گئی۔   

ریئر ایڈمرل شیخ عمران ناصر نے 1986 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہو ر اور نیشنل ڈیفینس  یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

کئی کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر 333 اور 222 ایوی ایشن اسکوارڈن، پاکستان نیوی وار کالج لاہورکے چیف انسٹرکٹر اور ڈپٹی کمانڈنٹ، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول ایوی ایشن کی تقرریاں شامل ہیں۔

فی الوقت، وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ویلفئیر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انکی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز( ملٹری) سے نوازا گیاہے۔

رئیر ایڈمرل محمد ارشد جاوید نے 1989 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور ڈیفنس سروسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج بنگلہ دیش کے گریجویٹ ہیں۔

انھوں نے برطانیہ سے ایڈوانس ہائیڈروگرافک کورس اور جاپان سے جی ٹی سی ہائیڈروگرافک کورسزکئے ہیں۔ آپ کی نمایاں مختلف کمانڈ اور سٹاف تقرریوں میں پاک بحریہ کے دوجہازوںکے کمانڈنگ آفیسر ، ڈائریکٹر ہائیڈرو گرافی اور کمانڈر اوگزلری اسکواڈرن 21 کی تقرریاں شامل ہیں۔

وہ پیرس میں ایگزیکٹیو کونسل آف انٹرگورنمنٹل اوشنوگرافک کمیشن کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الوقت، آپ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشیز ( نیوی) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انکی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز( ملٹری) سے نوازا گیاہے۔

تازہ ترین