آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ16؍رمضان المبارک 1440ھ22؍ مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے ،فواد چودھری کے میمز اتنے مقبول ہوئے کہ وزیر اعظم بھی فارورڈ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اپنی حس مزاح کو سیاسی مخالفین پر طنز کے لیے خوب استعمال کرنے والے فواد چودھری آج کل خود ہی اپنے اس ہتھیار کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

وہ جب سے سائس و ٹیکنالوجی کے وزیر بنے ہیں سوشل میڈیا پر ان کے میمز نے قہقہوں کا طوفان برپا کیا ہوا ہے، جس سے فواد چودھری خود بھی بہت محظوظ ہورہے ہیں، حد تو یہ کے وزیراعظم عمران خان بھی فواد چودھری کو ان کے میمز بھیجنے سے خود کو نہ روک سکے۔

ان دنوں ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ اور اس کی اڑان کو روکنے سے متعلق فواد چودھری کی میمز ہٹ ہیں جبکہ سوشل میڈیا کے میمز میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو بچوں کی بنیاد مضبوط کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے،تو کہیں انہیں آسمانی بجلی چمکنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گرمی اور روزوں سے متعلق بھی فواد چودھری کے میمزبہت ہٹ ہوگئے ہیں، جبکہ مزیدار بات یہ ہےکہ فواد چودھری خود بھی ان میمز کو خوب انجوائے کرتے ہیں ۔

فواد چودھری سب سے زیادہ مذاق اس وقت بنے جب انہوں نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے انٹرویو میں ناسا کی دوربین ہبل کو پاکستانی دوربین قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں فواد چودھری کی چھیڑ چھاڑ تو اس وقت بھی جاری تھی جب یہ وزارت ان کے پاس نہیں آئی تھی اور انہوں نے ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ پچپن روپے چوہتر پیسے بتایا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں