آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 22؍ شوال المکرم 1440ھ 26؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری عبد الرزاق ڈھل بنگش کی پر تکلف افطار ڈنر عظیم الشان اجتماع کی شکل اختیار کر گیا۔

پنڈال روزہ داروں سے کھچا کھچ بھر گیا، اس موقع پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی دعا کرائی، افطار ڈنر میں تمام سیاسی سماجی لوگوں نے بھرپور شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستانی کمیونٹی متحد ہے۔

اس موقع چوہدری عبدارزاق، میاں ذوالفقار احمد جتالہ ،چوہدری عدالت ڈھل ،چوہدری انار تارڑ ،میاں معظم، خان اصغر ،صدر ن لیگ یوتھ ،نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدارزاق کی طرف پرتکلف عشائیہ اور کمیونٹی کے اتحاد کی تعریف کرتے اور تمام تر اختلافات بھلا کر پوری کمیونٹی کے اتحاد پر زور دیا۔

افطار سے قبل حافظ معظم ، میاں صدائے محمد اور حافظ طاہر نے  نعتیہ کلام سے لوگوں کے ایمان کوتازہ کردیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں