• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے ایک کارروائی کے دوران قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق 29اپریل 2019 کوبلوچ ہال کلاکوٹ کے علاقے میں صدیق عرف راکٹ بھائی کو 4مسلح افراد نے گھر کے باہر گولیاں مار کرقتل کیاتھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرقتل میں ملوث ملزم معراج کو گرفتارکیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم معراج نے صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔

تفتیش کے دوران ملزم معراج نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے لیاری گینگ وار (آصف دھوبی) کی ہدایات پرمقتول صدیق عرف راکٹ بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اِس میں اُ سے دیگر ساتھیوں کی معاونت حاصل تھی جن کی گر فتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین