• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنماو پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا، کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔


عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قبل از گرفتاری ضمانت نہیں کرائی بلکہ نیب کا سامنا کیا،عوام نے عمران خان کو جس امید پر ووٹ دیا ہے اس پر وہ پورا اتریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں تھے، دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ نیب نے عبدالعلیم کو چھ فروری کو گرفتار کیا تھا، ان کی رہائی 101 دن بعد عمل میں آئی ہے۔

تازہ ترین