• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی دار الحکومت لندن میں سالانہ موٹر شو 2019کا شاندارآغاز ہوگیا ہے۔


مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں درجنوں چھوٹی بڑی گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ200سے زائد نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رواں برس اس موٹر شو میں جدید کانسیپٹ کارز بھی پیش کی جارہی ہیں جو اس نمائش کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

چارروز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ 16مئی سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 19مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین