• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے بدمزاض غضیلی بلی7برس کی عمر میں انتقال کرگئی۔


امریکی ریاست ایری زونا سے تعلق رکھنے والی ٹارڈر سوس نامی انوکھی بلی اپنے کڑوے اور تیکھے نین نقوش اور چہرے سے جھلکنے والے بد مزاج تاثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مشہورتھی۔

دنیا کی سب سے گرمپی(بدمزاج اور چڑچڑی)بلی کے نام سے  جانی جانے والی اس بلے کے چہرے کے زاویے بالکل اسپاٹ، باہر کی طرف اُبلتی ہوئی آنکھیں اور ناپسندیدگی کا اظہار لیے نچلا جبڑا اور ہونٹ کسی کو بھی چڑچڑا ہٹ میں مبتلا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ اس بلی کو 2012میں ایک ویڈیو کے زریعے شہرت ملی جو اس قدر پھیلی کہ اس پر نہ صرف بْک سیریز لکھی گئی بلکہ فلم بھی بنی جس کی بدولت اس کی مالکن ارب پتی بن گئی۔

تازہ ترین