• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گزشتہ شب تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی

کراچی میں کل رات کو اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات نے فی الحال شہر میں بارش کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

کراچی کے علاقوں حیدری، سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد اور دیگرعلاقوں میں کل رات کے وقت بوندا باندی ہوئی۔

بوندا باندی کے دوران آسمان پر بجلی بھی کڑکتی رہی، جبکہ تیز ہواؤں کے دوران مٹی اڑنے سے حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ اور گرد کا طوفان کراچی سے گزرا تھا، تاہم شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لوئر دیر، مانسہرہ، بنوں، مری، پسرور اور حب میں گزشتہ رات بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج راولپنڈی، خیبر پختون خوا، قلات، مکران ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین