• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے، اپنے دورہ کویت میں وزیر خارجہ کویت کے ساتھ ویزہ سمیت دیگر دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دورے میں کویت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جن میں کویت کے ساتھ ویزہ سمیت دیگر دوطرفہ امور پر گفتگو ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا، دورہ میں وہ امیر کویت کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط بھی پہنچائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کویت روانگی کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر عام مسافروں کے راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

تازہ ترین