• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ٹورنامنٹس ،پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے اعلیٰ عہدیدار کی کراچی آمد

کراچی میں جاری مختلف رمضان کرکٹ ٹورنامنٹس کے معاملات پر نظر رکھنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے اعلی عہدیدار کراچی پہنچ گئے۔

کراچی کے مختلف وینیوز پر ان دنوں رمضان ٹورنامنٹس جاری ہیں جن کو ٹی وی چینلز پر بھی براڈ کاسٹ کیا جارہا ہے، ان میچز کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے نمائندے کراچی پہنچ گئے ۔

اے سی یو کے افسر کرنل عثمان نے جمعہ کو معین خان اکیڈمی اور نیا ناظم آباد گراونڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری میچز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل کے ایونٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ منظور شدہ رمضان ٹورنامنٹس میں مکمل طور پر اپنے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن آفیسر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تازہ ترین