آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمراور اس کےدوست حمزہ کی نماز جنازہ لالہ موسی میں ادا کردی گئی، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور شیخ رشید سمیت کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اسامہ قمر کی نماز جنازہ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،یوسف رضا گیلانی ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزير غلام سرور خان نے بھی شرکت کی۔

قمرزمان کائرہ کےجوان سال بیٹےاسامہ قمرکی نماز جنازہ لنک اسکول گراؤنڈ لالہ موسی میں اداکی گئی جس میں عام لوگوں اور سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ سے قبل قمر الزمان کائرہ کی رہائشگاہ پرپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری سمیت مختلف لوگوں نے تعزیت کی۔

واضح رہے کہ اسامہ گزشتہ روز دوست حمزہ کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا، حادثہ قمرالزمان کی رہائشگاہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے اسامہ کی کار درخت سے ٹکرا گئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں