• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے‘‘

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے، انہوں نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کےسپریم کورٹ کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان کو ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ افتخار چوہدری کے صرف دو فیصلوں کے نتیجے میں وکیلوں کو 100 ملین ڈالر فیسیں ادا کرنے کے بعد اب پاکستان کو 1.4 بلین ڈالر کے جرمانے کا سامنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب ان جیسے ججز کا بھی ہونا چاہئے، نالائق جج ایک بہت بڑا عذاب بن جاتا ہے اس لئے ججز کے تقرر کا طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین