• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

قرارداد مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے جمع کرائی قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 150روپے سے تجاوز کرگیا ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اب ترقی کی شرح 2.7فیصد پر آگئی ہے ، جبکہ اسٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے ، پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔

جمع کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان تمام حالات کے ذمہ داربراہ راست وزیر اعظم عمران خان ہیں اس لیے وہ فی الفوری اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور نئے انتخابات کرائے جائیں۔

تازہ ترین