• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مشرقی سرحد پر بھی چوکس ہے،مگر حالات ماضی جتنے کڑے نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داو توئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا ۔


افغان سرحد پر آہنی باڑ لگانے کے کام پر بریفننگ کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج مشرقی سرحد پر بھی چوکس ہے مگر حالات اتنے کڑے نہیں جتنے ماضی قریب میں تھے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا،موثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے سرحدی باڑکے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں، ایسے کڑے حالات نہیں ہیں، جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا۔

تازہ ترین