آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پولیس اہلکاروں کا ٹریفک کون سے فلپنگ کا مظاہرہ


یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو پلاسٹک کی بوتل سے کرتب بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگالیکن جناب پلاسٹک کی بوتل سے فلپنگ کا زمانہ ہوگیا ہے پرانا، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان اہلکاروں کو ہی دیکھ لیں جو ٹریفک کونز سے فلپنگ ٹرک کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

جی ہاں، یہ دلچسپ ٹرک میکسیکو کی سڑک پر دیکھی گئی جب ڈیوٹی پر معمور دو پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے کو فلپنگ چیلنج دیا اور ٹریفک کون کو فلپ کرنے کا مظاہرہ کیا،یوں بیچ سڑک پر پولیس اہلکاروں کی موج مستی پر جہاں راہگیر بیحد محظوظ ہوئے وہیں یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید