• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا کوئی ویژن نہیں۔

دورہ کراچی میں افطار تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھی سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی ویژن نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یو ٹرن لینے والوں کو چاہیے کہ ایک یوٹرن پاکستان کے عوام کے لیے بھی لے لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی نظام ہوتا تو ملک دو ٹکڑے نہیں ہوتا، موجودہ حکومت اور نظام پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی سے چترال تک ہر فرد کو پیغام دیتی ہے کہ وہ ایسے نظام کے لئے کوشاں ہے، جس سے باطل کے نظام کا خاتمہ ہوسکے۔

تازہ ترین