• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے تمام شعبوں کی گاڑیوں پر شناختی اسٹیکر لازمی لگانے کی ہدایات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں تمام شعبوں کی گاڑیوں پر انکی شناخت کا اسٹیکر لازمی لگانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ یہ ہدایت سادہ لباس میں اہلکاروں کی پولیس سے مشابہ گاڑیوں میں کارروائیوں کی شکایات پر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر شناخت کے گھومنے والی پولیس موبائل اور دیگر گاڑیوں کے مسئلے کے حل کے لیے آئی جی سندھ کی جانب سے اہم قدم اٹھا لیا گیا،اس سلسلے میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایت پر مخصوص اسٹیکرز جاری کردیئے گئے،اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے تمام محکموں کی گاڑیوں پر مخصوص اسٹیکرز لگائے جائیں گے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے آئی جی سندھ نے اپنی گاڑی پر نیا اسٹیکرچسپاں کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی جعلی نمبر پلیٹس لگانے والے عناصر کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئی ہیں اور سندھ پولیس کے تمام محکموں کی الگ شناخت کے اسٹیکر جاری کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق مذکورہ اقدامات کے بعد اب اگر موبائل کسی تھانے کی ہے تو اس پر لازمی اس تھانے کے نام اور شہر کا اسٹیکر لازمی ہوگا۔
تازہ ترین