کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا کر مہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیا ہے،عوام آئی ایم سے نجات حاصل کریں یا مہنگائی کے طوفان کو روکیں ،ٹیکسوں اور آئے روز مہنگائی سے غریب کا خون چوسا جارہا ہے، رمضان المبارک میں مہنگائی کے طوفان کے سبب پھل ،گوشت غریب کی قوت خرید سے باہر ہے، معاشی بحران کو ختم کرنے کیلئے تما م سیاسی ومذہبی قوتوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے افطار ڈنر کے موقع پر سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔