• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صالحہ لبنیٰ تقوی کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،مولانا ذوالفقار نقوی

کراچی( پ ر) ذاکرہ اہلبیت ؑ سیدہ صالحہ لبنیٰ تقوی کی برسی کی مناسبت سے قرآن خوانی و مجلس عزاء مسجد باب العلم میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران اسلام آباد سے آئے ہوئے عالم دین مولانا ذوالفقار نقوی نے کہا کہ خدا اور اسکے رسول ؐ کی محبت میں مرنیوالا مرتا نہیں بلکہ شفاعت پا جاتا ہے،مرحومہ سید ہ صالحہ لبنیٰ تقوی علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،اس موقع پر مولانا فیاض حسین نقوی،مولانا مرزا یوسف حسین،علامہ علی کرار نقوی،مولانا آغا جعفر ،لخت حسنین زیدی،علامہ اطہر مشہدی،مولانا سائیں بخش لغاری ،علامہ نثار قلندری و دیگر نے شرکت کی ۔
تازہ ترین