• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجمنٹل سینٹر کا ملازم اور نوجوان ہلاک ،ایک شدید زخمی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹنڈویوسف تھانے کی حدود میں غلام شاہ کلہوڑو فلائی اوور پر 33سالہ محمدانیس چوہان3پہیوں والی موٹرسائیکل پر ملازمت کے لئے سندھ رجمنٹل سینٹر جارہاتھا کہ گاڑی کاایک ٹائر نکلنے کے باعث موٹرسائیکل الٹ گئی ‘انیس چوہان کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث موقع پر ہلا ک ہوگیا ۔متوفی پریٹ آباد کے علاقے کارہائشی تھا۔ متوفی ایس آر سی میں کلرک کی حیثیت سے تعینات تھا۔ علاوہ ازیں جمعہ کی شام حالی روڈ تھانے کی حدود میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 22سالہ محمدبلال ہلاک اور پیچھے بیٹھا اس کاساتھی محمدفرحان زخمی ہوگیا۔ راہگیروں نے دونوں کو سول اسپتال پہنچا یا ۔
تازہ ترین