• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرنلڈ شیوارزنیگر پر جنوبی افریقا میں حملہ، اداکار سنبھل گئے، ملزم گرفتار


جوہانسبرگ (جنگ نیوز) ہالی وڈ سٹار آرنلڈ شیوارزنیگر پر جنوبی افریقا میں حملہ کیا گیا مگر 71 سالہ اداکار فوری طور پر سنبھل گئے۔ کیلیفورنیا کے سابق گورنر جوہانسبرگ میں ایک کھیلوں کے ایونٹ میں بچوں کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک شخص نے ان کی کمر پر فلائنگ کک ماری جس کے بعد آرنلڈشیوارزنیگر آگے کی جانب لڑھک گئے۔

اس حملہ آور کو فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا ۔ ویڈیو میں آرنلڈ کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکراتے رہے اور سکیورٹی کے حصار میں وہاں سے چلے گئے۔آرنلڈ نے بعد میں ایک ٹویٹ میں لکھا ʼآپ کے خدشات کے لئے شکریہ، مگر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، پہلے مجھے لگا تھا کہ ہجوم کی وجہ سے مجھے دھکا لگا جو اکثر ہوتا رہتا ہے۔

تازہ ترین