• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی سفارش، نئے سلیبس میں گیس غریبوں کیلئے مہنگی، امیروں کیلئے سستی ہوجائے گی

اسلام آباد (عاطف شیرازی، ٹی وی رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ مالی سال کیلئے چھوٹے اور غریب صارفین کیلئے گیس مہنگی جبکہ بڑے اور امیر صارفین کیلئے سستی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئےماہانہ 274 بل دینے کو789 روپے،550والے کو1555 بل دینا ہوگا،30338 والے کا بل کم ہوکر 16113 ہو گا۔اوگر انے گیس نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔ اوگرا کے گیس قیمتوں میں مجوزہ اضافے سے غریب صارفین بُری طرح متاثر ہونگے، اوگرا کی جانب سے 6 سلیبز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ گیس قیمتوں میں اضافے سے 50 کیوبک میٹر کے ساڑھے 35 لاکھ سے زائد صارفین کے ماہانہ بل میں 515 روپے اور 100 کیوبک استعمال کرنے والے 26لاکھ سے زائد صارفین کے ماہانہ بل میں ایک ہزار 5 روپے کا اضافہ ہوگا۔50 کیوبک میٹر تک استعمال کرنے والے گیس کے صارف کابل 274 سے بڑھ کر 789 روپے ہوجائیگا اور ماہانہ100 کیوبک میٹر تک کاٹیرف 550سے بڑھ کر1555 روپے ہوجائیگا۔ اوگرا کے مجوزہ گیس ٹیرف سے صارفین کے بلوںمیں اتار چڑھائو کی نوعیت اس طرح ہوگی۔ ماہانہ 50کیوبک میٹر تک کے38فیصد گیس صارفین کا بل515روپے بڑھ جائیگا۔ ماہانہ 50کیوبک میٹرتک کے گھریلو صارفین کی تعداد 35لاکھ56ہزار ہے جبکہ ماہانہ 100کیوبک میٹر تک کے28فیصد صارفین کا بل 1ہزار 5روہے بڑھ جائیگا۔ اس سلیب کے گھریلو صارفین کی تعداد26لاکھ 37ہزار ہے اور ماہانہ200 کیوبک میٹر تک کے 19فیصد صارفین کے بل میں 1639 روپے اضافہ ہوگا۔ ماہانہ 200کیوبک میٹر تک کےسلیب والے گیس صارفین کی تعداد 17لاکھ 40ہزار ہے۔ ماہانہ 300 کیوبک میٹر تک کے5فیصد صارفین کا بل 3 ہزار 469 روپے بڑھ جائیگا، اس سلیب کے گیس صارفین کی تعداد 4لاکھ 36ہزار ہے۔ ماہانہ400 کیوبک میٹر تک کے 6فیصد صارفین کے بل میں 1464 روپے کمی ہوگی۔ اس سلیب کے گیس صارفین کی تعداد5لاکھ 24ہزار ہے جبکہ ماہانہ 400کیوبک میٹر سےاوپر 5فیصد صارفین کابل 14 ہزار225 روپے کم ہوجائیگا، اس سلیب کے گیس صارفین کی تعداد 4لاکھ 63ہزار ہے۔ ماہانہ50 کیوبک میٹر تک کے صارف کابل 274 سے بڑھ کر 789 روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ100 کیوبک میٹر تک کا ٹیرف 550سے بڑھ کر1555 روپے ہوجائیگا ماہانہ200کیوبک میٹر تک کاگیس ٹیرف 2 ہزار215 سے بڑھ کر3 ہزار854 روپے ہوجائیگا، ماہانہ300 کیوبک میٹر تک کےصارف کا بل 3 ہزار449 سے بڑھ کر 6 ہزار 918 روپے ہوجائے گا، ماہانہ 400 کیوبک میٹر تک کے صارف کا بل 12 ہزار979 سےکم ہوکر11 ہزار515 روپے ہوجائے گا ماہانہ 400کیوبک میٹر سے اوپر صارف کا بل 30 ہزار 338 سے کم ہوکر 16 ہزار 113 روپے ہوجائے گااوگرا نے مالی سال2019-20 کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھیج دیا اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس میں 204فیصد تک اضافہ تجویز کیا اوگرا نے کمرشل گیس صارفین کیلئے 235فیصد تک اضافہ تجویز کیا ہے۔ واضح رہے موجود ہ حکومت پہلے ہی گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں ایک سو تینتالیس فی صد تک اضافہ کر چکی ہے، گیس کے نرخوں میں مزید اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین