• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایزگارڈنائین کے سی ای اواحمدہمایوں شیخ کا نیب انکوائری کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(خبرنگارخصوصی)علی جہانگیر صدیقی کی کمپنی ایزگارڈ نائین کے سی ای او احمد ہمایوں شیخ نے نیب انکوائری کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔ احمد ہمایوں شیخ نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواستگزار ایک قانون پسند شہری ہے اور کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہے،نیب کی جانب سے ایز گارڈ نائین کی تمام تفصیلات فراہم کر چکا ہوں، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایز گارڈ نائین نے مزید نشاندہی کی ہے کہ شیئرز سے متعلق معاملہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے،نیب لاہور نے ایز گارڈ نائین کے شیئرز سے متعلق انکوائری شروع کررکھی ہے اور نیب لاہور کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین