آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں ، قوال آصف علی کا ایک دِن جیو کے ساتھ ، عالم بالا سے غالب کی ’’خبرناک‘‘ آمد

کراچی (جنگ نیوز) معروف قوال آصف علی سنتو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان فرمائش کرکے مجھ سے قوالی سنتے ہیں۔ ہم نو بھائی اکٹھے قوالی کرتے ہیں۔ قوالی کے دوران کئی مرتبہ گلاس ٹوٹا اور بارش برسی۔ نو برس استاد نصرت فتح علی خان کی شاگردی میں رہا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ’’ایک دِن جیو کے ساتھ‘‘ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں قوالی کے دوران مجھ پرایک کروڑ نچھاور کئے گئے۔ آصف علی سنتو کا مکمل انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ ٭ عالم بالا سے مرزا غالب (ڈمی) کی ’’خبرناک‘‘ آمد ہوگی۔ شو کے دوران دکھایا جائے گا کہ مرنے کے بعد بھی غالب قرض خواہوں کے چنگل میں ہیں۔ ماڈل تھانہ چھتر پرانا، آزادی رائے کیلئے خواجہ سرا سراپا احتجاج، ڈالر کی اڑان سے نوشہ میاں بلبلا اٹھے اور بزدار کا پولیس سے دست پنجہ یہ تمام موضوعات بھی پروگرام کی زینت بنیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی دکھایا جائے گاکہ کس طرح بلی کے بسکٹ کھانے پر بیوی شوہر کو بیوی تھانے لے آئی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ’’خبرناک‘‘ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں