• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم 31دسمبر تک بڑھائی جائے،ایف پی سی سی آئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری نے ایسٹ ڈیکلریشن اسکیم مد ت 30 جو ن 2019سے بڑ ھا کر 31دسمبر 2019کرنے کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق صدر عبدالرئوف مختار کی زیر صدارت ایسٹ ڈیکلریشن اسکیم کر نے کے لیے فیڈریشن ہا ئو س کراچی میں ہفتہ کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر کے اس اسکیم کو سراہتے ہو ئے کہاکہ اثا ثہ جات کی ڈکلیئریشن اسکیم حکومت کا ایک مثبت قدم ہے جس کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو بڑھا نا ، معیشت کی ڈاکومنٹیشن اور بلیک معیشت کو ختم کر نا ہے اور ڈیڈ ایسیٹس کو معیشت میں لا نا اور فعال بنانا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس اسکیم سے ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافہ کر نے اور اثاثہ جات کے اعداد وشما ر کو مکمل طور پر خفیہ اور راز میں رکھنے کو یقینی بنا ئے جو کہ کسی بھی اسکیم کی کامیا بی کی بنیا دی خدوخال کا حوالہ دیتے ہو ئے عبدالرئو ف مختار نے کہاکہ اس اسکیم کے غیرظاہر کردہ اثا ثوں اور ان کی خر ید وفر وخت پر ٹیکس کی شر ح 4فیصد ہو گی اس کے علاوہ غیرمنقولہ پراپرٹی پر ٹیکس کی شر ح 1.5فیصد ہے غیر ملکی لیکویڈ اثا ثو ں پر ٹیکس کی شر ح بھی 6فیصد ہے جنہیںواپس نہیں لا یا جا سکتا اور غیرظاہر کردہ سیلزپر ٹیکس کی شرح دو فیصد ہے ۔
تازہ ترین