• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں آٹے پر 40فیصد تک سبسڈی دی جا رہی ہے‘ راشد حفیظ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ،نمائندہ جنگ) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے زیراہتمام راولپنڈی ضلع میں لگائے جانیوالے16 رمضان بازاروں میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ سستی اور معیاری اشیائے خوردو نوش خرید کر اپنا وقت اور پیسہ بچا رہے ہیں۔ ان بازاروں میں معیاری آٹا سستے داموں فراہم کرنے پر حکومت پنجاب 40فیصد تک سبسڈی دے رہی ہے۔ چینی‘ پیاز اور لیموں سمیت زیادہ استعمال والی اشیاء کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پبلک پارک مری روڈ کے سامنے قائم رمضان بازار کے اچانک دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بکرے اور گائے کا معیاری گوشت 750اور 345روپے فی کلو فراہم کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے آٹے کے معیار اور قیمت کی جانچ کیلئے کیرج فیکٹری پیرودھائی سے متصل محکمہ خوراک پنجاب کے گوداموں اور دفتر کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین